14 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:19
حق پرستی اور مفاد پرستی میں معمولی فرق ہے،پیر پگارا
جنگ نیوز -
کراچی...مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کا کہناہے کہ میں مفاد پرست ہوں اور حق پرستی اور مفاد پرستی میں معمولی فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کاایم کیوایم کے ساتھ کوئی لڑائی جھگڑا نہیں۔بابر غوری،رضاہارون،وسیم آفتاب اورعادل صدیقی پرمشتمل متحدہ قومی موومنٹ کے وفدنے کنگری ہاوٴس کراچی میں پیرپگاراسے ملاقات کی،اس موقع پرمیڈیاسے گفتگومیں پیر پگارانے کہا کہ ان کامطالبہ ہے کہ دارالحکومت سندھ کے پاس واپس آئے،پیر پگارا نے کہا کہ آج کی ہڑتال پر ہر آدمی اپنی رائے دے رہا ہے جومناسب نہیں۔ایک سوال کے جواب میں ایم کیو ایم کے رہنمارضا ہارون نے کہاکہ الطاف حسین کہہ چکے ہیں کہ وہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے،بابر غوری نے کہا کہ پیر پگاراہمارے بزرگ ہیں اور وہ انہیں افطار کی دعوت دینے آئے ہیں اورانہیں بہت خوشی ہے کہ پیرصاحب نے دعوت قبول کرلی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ الطاف حسین کی جانب سے پیرصاحب پگارا کی گرم گرم جلیبیوں سے تواضع کی جائے گی۔