14 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:19
کرسٹل سے مزین موبائل فون کے دیدہ زیب کورز
جنگ نیوز -
لندن…این جی ٹی...پچھلی صدیوں میں امراء سونے ،چاندی،ہیروں اور نایاب پتھروں سے مزین برتن، زیور اور اوزار استعمال کرتے تھے تاہم نئے دور کے نئے تقاضوں نے اس شوق کو جدت سے ہم آہنگ کردیاہے۔ دنیا کے مہنگے ترین کرسٹلز سے مختلف پروڈکٹس تیار کرنے والی بین الاقوامی ڈیزائنر کمپنی نے حال ہی میں موبائل فون کے دیدہ زیب کورزتیار کئے ہیں جن میں بہترین کوالٹی کےSwarvoski کرسٹلزلگے ہوئے ہیں۔ سفید ،کالے،نیلے،گلابی اور سنہری رنگت کے کرسٹلز سے مزین ہر کورپر1300بہترین تراشیدہ کرسٹلز ہاتھ سے جڑے گئے ہیں جبکہ ایک کور کی قیمت635ڈالر مقرر کی گئی ہے۔