تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:19

سری لنکا میں پہلی بار ہاتھی شماری کا آغاز

جنگ نیوز -


کولمبو…این جی ٹی...سر ی لنکا میں پہلی بار ہاتھی شماری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ہزاروں ملازمین،فوجیوں اور رضاکاروں کی مدد سے ہونے والی اس ہاتھی شماری کا دائرہ پورے ملک تک وسیع کیا گیا ہے جس کی نگرانی سری لنکن افواج کررہی ہیں۔دو دن جاری رہنے والی اس گنتی میں تقریباً4ہزار افراد حصہ لے رہے ہیں جس کے تحت سر ی لنکا کے تمام نیشنل پارکس میں موجود ہاتھیوں کی گنتی کرنے کی کوشش کی جائیگی جبکہ اسکے نتائج اگلے چند ہفتوں میں شائع کردیے جائینگے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.