تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:19

ایجبسٹن ٹیسٹ:انگلینڈ نے شکنجہ کس دیا، بھارت کواننگز کی شکست کا سامنا

جنگ نیوز -


برمنگھم...ایجبسٹن ٹیسٹ میں الیسٹر کک کے وار سہنے کے بعدبھارت کے لیے ٹاپ پوزیشن بچانا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے،بھارت کوانگلینڈکے ہاتھوں اننگزکی شکست سے بچنے کیلئے مزید451رنزدرکارہیں۔ایجبسٹن میں جاری میچ کے تیسرے دن بھی بھارتی بولرزبے یارومددگارنظرآئے،الیسٹرکک نے شانداراننگز کھیل کربھارتی بورلز کی نیندیں اڑادیں۔الیسٹرکک اورمورگن نے222رنز کی شراکت بناکر اسکورکو596رنزتک پہنچایا۔مورگن 104رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔الیسٹرکک کاسفرجاری رہا،انہوں نے294رنز اسکورکیے ،ان کے آوٴٹ ہوتے ہی انگلینڈ نے اننگز710رنزسات آوٴٹ پرڈیکلیئرکردی۔486رنز کے خسارے تلے دبی بھارتی ٹیم دوسری اننگزکے پہلے ہی اوورمیں سہواگ کی وکٹ گنوابیٹھی۔کھیل کے اختتام پربھارت کااسکورایک وکٹ پر35رنزتھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.