14 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:19
ایجبسٹن ٹیسٹ:آتے ہی چلے گئے، سہواگ کیلئے شرمناک’کنگ پیئر‘
جنگ نیوز -
برمنگھم...بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ لڑکھڑاتی ٹیم کو سہارا دینے انگلینڈ آئے تھے،لیکن قدم جمانے سے پہلے ہی میدان چھوڑ گئے،یوں بھارت میں رنزکے انبارلگانے والا کھلاڑی انگلش کنڈیشنز میں بوکھلاہٹ کاشکار ہوگیا۔بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ اپنی ٹیم کے لئے سہارا بننے کے لئے انگلینڈ گئے تھے لیکن بھارت میں بادشاہ کا درجہ رکھنے والے کھلاڑی انگلینڈ میں بھی بادشاہ بن جائیں گے، یہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھاانگلش ٹیم نے بھارتی ٹیم کو نشانہ کیا بنایا کہ دھونی کو وطن بیٹھے سہواگ کی یاد آگئی ،عام خیال تھا کہ سہواگ مردہ ٹیم میں جان ڈال دیں گے اورزخموں سے چورٹیم تیسرے میچ میں زخمی شیرکی طرح انگلش ٹیم پرجھپٹے گی،مگرسہواگ ٹیم کے زخموں پرمرہم کیا رکھتے ،انہیں تو ایک گیند کھیلنا بھی نصیب نہ ہوئی،اس طرح بجائے ٹیم کو مشکل سے نکالنے کے وہ خود تماشا بن گئے،یوں سہواگ کو کچھ اورتو نہ ملا ،ہاں کنگ پیئرضرور مل گیا،جو کسی کسی کو ہی ملتا ہے۔