14 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:19
مسلم لیگ ن کے ایم این اے انجم عقیل جیل سے ضمانت پر رہاء
جنگ نیوز -
راولپنڈی...فراڈ سمیت مختلف الزامات میں ملوث مسلم لیگ نون کے ایم این اے ، انجم عقیل خان کو ضمانت پر رہائی مل گئی ہے انجم عقیل خان ، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے آج دوپہر کو رہائی ملی ، انجم عقیل کو فراڈ کیس اور پولیس حراست سے فرار ہونے کیس میں ضمانت منظور ہونے پر رہائی ملی ہے، انہوں نے پولیس فاوٴنڈیشن کے اراضی کیس میں عبوری ضمانت بھی کرارکھی ہے ، انجم عقیل کی ضمانت دو روز قبل عدالت سے منظور ہوئی تھی تاہم ضمانتی مچلکے پر کیس نمبر کے غلط اندراج کی وجہ سے قانونی تقاضہ پورا نہیں ہوسکا ، انجم عقیل کے خلاف ایف آئی اے نے فراڈ الزامات جبکہ اسلام آباد کی پولیس نے حراست سے فرار ہونے کے مقدمات قائم کررکھے ہیں ۔