14 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:19
کینسر سے نجات کیلئے نو جوان کی ٹانگ کی غیر معمولی سرجری
جنگ نیوز -
نیو یارک…این جی ٹی...امریکی ریاست Ohioمیں 13 سالہ امریکی نو جوان کی ٹانگ کو غیر معمولی سرجری کرکے جسم کے ساتھ الٹا جو ڑ دیا گیا تاکہ وہ کینسر جیسے موذی مرض سے نجات پانے کے ساتھ ساتھ دوبارہ سے اپنے پسندیدہ کھیل بیس بال میں حصہ لے سکے۔ Dugan Smithجب 10سال کا تھا تو ٹانگ میں مو جود ٹیومر کے باعث ہڈی کے کینسر کی تشخیص ہو ئی جس کے بعد اس نو جوان کی زندگی تھم کر رہ گئی اور اسے اپنی بیس بال ٹیم کو بھی خیر باد کہنا پڑا۔بالآخر ڈاکٹروں نےDuganکو دوبارہ سے چلنے پھرنے کے قابل بنانے کیلئے اس کی کینسر سے متا ثرہ دائیں ٹانگ کا آپریشن کر کے اس کے گھٹنے کو نکال دیا اور ٹانگ کو بچانے کیلئے اسے کچھ اس انداز میں جسم کے ساتھ جوڑا گیا کہ پاؤں کی سمت الٹی ہو گئی لیکن وہ معذوری سے محفوظ رہتے ہو ئے چلنے اور کھیلنے کے قابل ہوگیا ۔ٹانگ کو الٹا لگانا ڈاکٹرزسے سرجری کے دوران سر زد کو ئی غلطی نہیں ہے بلکہDuganکے گھٹنے کے نکالنے کے بعد اسے دوبارہ سے بیس با ل کھیلنے اورچلنے کے قابل بنانے کیلئے اس کے والدین کی اجازت سے اس منفرد طریقہ کار کا استعما ل کیا گیا۔ یہ نوجوان اپنی ٹانگ کی اس غیر معمولی پو زیشن سے بے حد مطمئن ہے کیونکہ اسے ناصرف کینسر سے نجات مل گئی ہے بلکہ اس نے دوبارہ سے اپنی بیس بال ٹیم میں بھی شمولیت اختیار کر لی ہے۔