14 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:19
کیوبا کے انقلابی رہنما فیدل کاسٹرو کی 85 ویں سالگرہ
جنگ نیوز -
ہوانا...کیوبا کے انقلابی رہنما فیدل کاسٹرو آج اپنی 85 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔49برس تک ملک کا اقتدار سنبھالے رہنے کے بعد اب وہ پس منظر میں ہیں ،لیکن اب بھی وہ ملک کی اہم شخصیت ہیں۔لمبی داڑھی، سبز زیتونی ٹوپی اور یونیفارم سے دنیا بھر میں پہچانے جانے والے فیدل کاستروکیوباکے اقتدار سے پس منظر میں چلے جانے کے باوجود آج بھی کیوبا کے اہم رہنما تصور کیے جاتے ہیں۔ یکم جنوری 1959سے فروری 2006 تک کیوبا پر حکومت کرنے والے کاسترو نے امریکی حمایت یافتہ آمرFlugencio Batista کے خلاف گوریلا جدو جہد کے بعد اقتدارسنبھالاتھا۔امریکاکی مخالفت بلند حوصلہ فیدل کاسٹرو کی پہچان ہے۔اس کی وجہ سے وہ امریکا کے نشانے پر رہے اور واشنگٹن نے بے شمار مرتبہ انہیں اقتدار سے بے دخل کر نے کی کوشش کی ۔انہوں نے امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرکے روس سے ناطہ جوڑا اور تین دہائیوں تک کھانے پینے کی اشیاء سے لے کرجنگی آلات تک روس سے برآمدات کئے ۔آج ان کی 85 ویں سالگرہ کے لئے ملک بھر میں تیاریاں کی گئی ہیں۔