تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:19

جوڈیشل کمیشن کی7 ایڈیشنل ججز کو مستقل بنانے کی سفارش

جنگ نیوز -
اسلام آباد..جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے چار اور لاہور ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو مستقل جج بنانے کی سفارش کردی ہے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی بلڈنگ میں ہوا، اجلاس کے پہلے سیشن میں پشاور ہائی کورٹ میں ججز تقرر کے معاملے پر غور کیا گیا، ان میں جن چار ججز کو مستقل بنانے پر غور ہوا ان میں جسٹس فصیح الملک، جسٹس مفتاح الدین، جسٹس عطاء اللہ، جسٹس مظہرعالم شامل ہیں، اجلاس کے دوسرے سیشن میں لاہور ہائی کورٹ کے تین ججز کو مستقل کرنے پر غور کیا گیا، ان ججز میں جسٹس صغیر قادری ، جسٹس قاسم خان اور جسٹس خواجہ امتیاز شامل ہیں ، کمیشن کی طرف سے منظور کردہ ناموں کو اب توثیق کیلئے پارلے مانی کمیٹی کوبھیجا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.