14 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:19
راولپنڈی میں ڈینگی کا مریض چل بسا
جنگ نیوز -
راولپنڈی...راولپنڈی کے سرکاری اسپتال میں ڈینگی وائرس کا متاثرہ ایک مریض چل بسا۔ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے ایم ایس ڈاکٹر فیاض نیازی نے بتایاہے کہ آئیسولیشن وارڈ میں داخل مریض نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دم توڑا۔ یہ شخص پشاور کا رہائشی تھا ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اسپتال میں ڈینگی مرض کے دو مشتبہ مریض زیر علاج ہیں اور ان کے خون کے نمونے حتمی تصدیق کے لیے بھیجے گئے ہیں۔