14 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:19
قوم پرست جماعت کی ریلی پر فائرنگ ،دو افراد زخمی ہوگئے
جنگ نیوز -
کراچی....…کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قوم پرست جماعت کی ریلی پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ سندھ میں کمشنری نظام کے خاتمے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کے موقع پرگلشن اقبال میں جئے سندھ تحریک کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نیپا پل سے راشد منہاس روڈ پر پہنچے توالٰہ دین پارک کے قریب نامعلوم افرادنے پولیس کی موجودگی میں ریلی پر فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں ریلی میں شریک دو سیاسی کارکن زخمی ہوگئے۔ریلی کے شرکاء جب جوہر موڑ پر پہنچے تو نامعلوم افراد نے پھر فائرنگ کی۔جس سے بھگدڑ مچ گئی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس دوران جئے سندھ تحریک کے رہنماڈاکٹرصفدر سرکی بھی ریلی میں شریک ہوگئے۔جنہوں نے ریلوے پل پردھرنادے کرکارکنوں سے خطاب کیا۔ایس ایس پی ایسٹ احسن عمرکی قیادت میں پولیس نے بھاری نفری کی نگرانی میں ریلی کے شرکاء جوہر چورنگی سے پہلوان گوٹھ پہنچ کر منتشر ہوگئے۔