14 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:19
تین بھارتی ریاستوں میں آرکشن کی نمائش پر پابندی عائد
جنگ نیوز -
ممبئی…بھارتی سینسر بورڈ کی جانب سے نمائش کی منظوری کے باوجود آرکشن کی 3 بھارتی ریاستوں میں نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس فلم میں تعلیمی اداروں میں کوٹہ سسٹم کے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔سینسر بورڈ سے منظوری کے بعد آرکشن جمعہ کو نمائش کے لیے پیش کی گئی لیکن اترپردیش، پنجاب اورآندھرا پردیش میں اس فلم کی نمائش پر پابندی لگائی گئی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ اس کی نمائش سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔اترپردیش میں اس فلم کی نمائش پر دو ماہ کی پابندی لگائی گئی ہے، جبکہ پنجاب میں ایک کمیٹی کوفلم کا جائزہ لینا کا کام سونپا گیا ہے۔آرکشن کی نمائش کے مخالف گروپوں کا الزام ہے کہ اس میں نچلی ذات کے دلت افراد کی تضحیک کی گئی ہے اور کچھ دلت گروپوں کو مسلم اداکار سیف علی خان کو دلت ہندو کا کردار دیئے جانے پر بھی اعتراض ہے۔فلم میں لیڈ رول ادا کرنے والے اداکار امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ کے ذریعے بھی اس فلم کے لیے رائے عامہ ہموار کرنے کی کوشش کی ہے۔