14 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:19
بدین میں بارشوں کے بعد تباہی، آفت زدہ علاقہ قراردے دیا گیا
جنگ نیوز -
کراچی...وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے بدین کو حالیہ بارشوں کے بعد آفت زدہ قرار دے دیا ادھر پاک بحریہ نے مختلف علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔ بدین کے آپریشن میں پاک بحریہ کی دس جدید کشتیاں حصہ لے رہی ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران ہیلے کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔اسی دوران وزیراعلیٰ نے بدین میں قائم ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ دیگر اضلاع کو بھی آفت زدہ قرار دیا جائے گا۔ انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور حکومت مشکل گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔