تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:19

مو بائل فون کے ذریعے فلم میرے برا در کی دلہن کی تشہیر

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی...یش راج فلمز نے اپنی نئی فلم میرے برا در کی دلہن کی تشہیری مہم کیلئے مو بائل فون کا استعما ل شروع کر دیا ہے۔اس مہم کے سلسلے میں عمران خان،علی ظفر اور کترینہ کیف کی اس فلم اور ان اسٹارز کے بارے میں تازہ ترین خبروں کو مو بائل فون کے زریعے بذریعہSMS بھیجا جائے گا۔یش راج فلمز نے اس نئے طریقہ تشہیر کو متعارف کر واتے ہو ئے ایک پن کو ڈ بھی جاری کیا ہے جسے مداح اپنے مو بائل فون میں ٹائپ کر کے فلم میرے برا در کی دلہن اور اس کی مرکزی کاسٹ کے بارے میں خبریں حاصل کر سکیں گے ۔ اس طرح یہ فلم بھارتی سینما کی پہلی فلم بھی بن گئی ہے جس کی ریلیز سے قبل مو بائل فون سے تشہیری مہم چلائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ فلم میرے برا در کی دلہن 9ستمبرکو عام نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.