تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:19

ایجبسٹن ٹیسٹ: انگلینڈ نے بھارت کو اننگ اور 242رنز سے ہرادیا

جنگ نیوز -


ایجبسٹن...ایجبسٹن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو اننگ اور 242رنز سے شکست دے کر 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیت لی جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کی پہلی پوزیشن بھی بھارت سے چھین لی۔ٹیسٹ کرکٹ میں یہ بھارت کی 15ویں بد ترین شکست ہے۔ایجبسٹن ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بھارت نے اپنی دوسری اننگ 35رنزایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ آغاز کیا لیکن اسی مجموعے پر گوتم گمبھیر 14رنز بناکر اینڈر سن کا شکار ہو گئے اور مزید5رنز کے اضافے کے بعد دیوار کے نام سے شہرت رکھنے والے راہول ڈریوڈبھی 18رنز بناکر پویلین لوٹ گئے دونوں کھلاڑی اپنے کل کے اسکور میں کوئی اضافہ نہ کر سکے،جس کے بعد بھارت کی تمام ترامیدیں لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر سے ہو گئیں تاہم وہ بد قسمتی سے40رنز بناکر رن آؤٹ ہو گئے۔بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہی انگلش کچھ بولروں کا مقابلہ کر سکے اور72رنز بناکر نا قابل شکست رہے ۔پراوین کمار40رنز بناکر قابل ذکر رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے 85رنز دے کر4وکٹ حاصل کئے جبکہ براڈ اور سوان نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کے الیسٹر کوک کو294رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.