14 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:19
بیجنگ میں کیچڑ میں کھیلے جانے والے فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز
جنگ نیوز -
بیجنگ…این جی ٹی...چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پہلی بارکیچڑ میں کھیلے جانے والے فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔9اگست سے شہر کے اولمپک پارک میں شروع ہونے والے دنیا کے اس انوکھے کھیل میں32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔کئی روز تک کیچڑ و گیلی مٹی میں جاری رہنے والے ان مقابلوں کا اختتام20اگست کو ہونے والے فائنل میچ پر ہوگا جبکہ جیتنے والی ٹیم 2012میں برطانیہ میں ہونے والے کیچڑ(Swamp)فٹ بال ورلڈ کپ میں چین کی نمائندگی کرے گی۔