14 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:48
کراچی : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ،دو سیاسی کارکن زخمی
جنگ نیوز -
کراچی : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ،دو سیاسی کارکن زخمی
کراچی…کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سیاسی جماعت کے دو کارکنان زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے علاقے عظیم پورہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والے سیاسی جماعت کے کارکنان کی شناخت 18 سالہ صدیق لطیف اور 20 سالہ صادق ایوب کے نام سے ہوئی ہے،جنھیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔