14 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:48
ائیرشو میں حصہ لینے کیلئے امریکی جہازروسی ہوائی اڈے پر اتر گیا
جنگ نیوز -
ائیرشو میں حصہ لینے کیلئے امریکی جہازروسی ہوائی اڈے پر اتر گیا
ماسکو…چار سال کے بعد برف پگھلی اورروس میں ہونے والے ایرشو میں حصہ لینے کے لیے امریکی جہاز،روسی ہوائی اڈے پر اتر گیا،امریکا کا بی باون طیارہ روسی دارالحکومت ماسکوکے قریب ایک ایرفیلڈ پر اترگیاہے،یہ جہاز روس میں اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے ایرشو میں حصہ لے گا،اس موقع پر امریکی پائلٹ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس ایرشو میں حصہ لینے روس آئے ہیں۔اس سے قبل دوہزار سات میں امریکی ایرفورس نے روس کے ایرشو میں حصہ لیا تھا،یہ ایرشو ہر دوسال بعد منعقد کیا جاتا ہے،امریکی جہاز روسی ہوائی اڈے پر اترگیا۔