14 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:59
پشاور: جشن آزادی کے موقع پر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی
جنگ نیوز -
پشاور: جشن آزادی کے موقع پر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی
پشاور…پشاورمیں جناح پارک کے مقام پر جشن آزادی کے موقع پر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔پاک فوج کی جانب سے پشاور کیتاریخی مقام جناح پارک کے مقام پر جشن آزادی کے سلسلے مین اکیس توپوں کی سلامی دی گئی، جشن آزادی کے سلسلے میں علی الصبح سے آغاز ہوگیا تمام سرکاری عمارات پر قومی پرچم آویزاں کیا گیا ہے جبکہ مختلف بازاروں میں بیجز، قومی پرچم، جھنڈے بیچے جارہے ہیں بچے،نوجوان اور طلباء ان سٹالزسے خریداری کرتے ہیں۔