تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:59

لاہور میں پاک فوج کی جانب سے21توپوں کی سلامی دی گئی

جنگ نیوز -
لاہور میں پاک فوج کی جانب سے21توپوں کی سلامی دی گئی

لاہور…جشن آزادی کے سلسلے میں دن کے آغاز پر لاہور میں پاک فوج کی جانب سے21توپوں کی سلامی دی گئی ۔یوم آزادی کے پر مسرت موقعہ پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے فورٹریس اسٹیڈیم پر سلامی دی اس موقعہ پر پاک فوج کے اعلی افسران ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے فورٹریس اسٹیڈیم کے باہر کھڑے ہو کر سلامی کی تقریب کو دیکھا۔اس موقعہ پر پاک فوج کی جانب سے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلیے خصوصی دعا بھی کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلیے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.