14 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:59
قومی جونیئر ہاکی ٹیم مصر کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد ... قومی جونیئر ہاکی ٹیم مصر کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے ،پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے دورے میں مصر کی ہاکی ٹیم کو 2-1 سے شکست دی،اسلام آباد ایر پورٹ پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ٹیم کے کو چ کا کہناتھاکہ مصر کی سینئر ہاکی ٹیم سے سیریز جیتنے پرتمام کھلاڑی خوش ہیں،دورے میں تمام کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ان کا مورال بلند ہے،رانا مجاہد علی خان نے کہاکہ مستقبل میں تمام کھلاڑیوں سے اچھی امیدیں ہیں تاہم انھیں مزید کھیلنے کا موقع دیا جانا چاہیے،مصر کی ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق سوال پر ان کا کہناتھاکہ مصر نے اگر اولمپکس 2012 کیلیے کوالیفائی کرلیا تو پاکستان کا دورہ کریگی۔