14 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:59
ملک بھر میں 65 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے
جنگ نیوز -
اسلام آباد ... ملک بھر میں 65واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، کراچی،اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ،پشاور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم جشن آزادی کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے گئے ، ریلیاں نکالی گئیں اور خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں، ملک بھر میں نوجوانوں،بچوں ، بڑوں کا جوش و خروش قابل دید ہے،کراچی میں ہزاروں نوجوانوں نے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھ کر عالمی رکارڈ بناڈالا،اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، نوجوان اس موقع پرسڑکوں پر رقص کرکے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں،راولپنڈی میں جشن آزادی ریلی نکالی گئی ، اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات دیکھنے میں آئے،لاہور میں مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے،بچوں نے پرجوش نعرے لگائے۔پشاور میں نوجوان روایتی لوک رقص کرکے ثابت کررہے تھے کہ وہ وطن کی محبت سے سرشارہیں،کوئٹہ کے نوجوانوں کا جذبہ بھی قابل دید ہے،شہر میں عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے،ملتان میں آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔