تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:59

کراچی:ہزاروں نوجوانوں نے اکٹھے قومی ترانہ پڑھ کرعالمی رکارڈبنا ڈالا

جنگ نیوز -


کراچی ... جشن آزادی کی خوشی میں کراچی کے نوجوانوں نے یک جہتی کاشاندارمظاہرہ کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھنے کا عالمی رکارڈ توڑ نے کا دعوی کیا ہے۔شرکا ء کا کہنا ہے کہ پاکستانی زندہ قوم ہیں اورملک کا مستقبل روشن ہے۔ درجنوں نہیں، سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں نوجوان اکٹھے ہوئے کراچی کے ڈیفنس اسٹیڈیم میں، انھوں نے یک زبان ہوکر قومی ترانہ پڑھا اور لکھوا دیا اپنا نام رکارڈ بک میں۔فلپائن میں یکم ستمبر 2009 کو 5248 افراد کا قومی ترانہ پڑھنے کارکارڈ توڑنے کی چاہ میں لڑکے، لڑکیاں، بچے، بڑے سب ہی 13 اگست کی رات سے قبل ہی جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔وطن کی محبت کے جذبے سے سرشار قوم کے ان زندہ دل اور پرعزم افراد نے قومی ترانہ پڑھ کرناصرف آزادی کا احساس اجاگرکیا بلکہ ان کا یہ عمل وطن عزیز کے لیے تابناک مستقبل کا ضامن بھی تھا۔ان متوالوں کی اس کوشش کے دوران تیز ہوائیں چلیں، بجلی چمکی ،بادل گرجے پھر برسے، جس نے انتظامات درہم برہم کردیے اور سونے پہ سہاگا بجلی بھی غائب ہوگئی لیکن حوصلے تھے کہ پست ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔بالآخر آدھی رات کو چودہ اگست کے آغاز پر اندھیرے میں موبائل فونز کو روشن کرکے بھرپور انداز میں قومی ترانہ پڑھا گیاجو منتظمین کے مطابق نیا عالمی رکارڈ ہے،5885 پاکستانیوں نے یک زبان ہوکر صرف پاکستانیت کے گن گائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.