تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:27

گوگل پاکستان کے یوم آزادی کی خوشی میں سبز ہلالی ہوگیا

جنگ نیوز -


کراچی...انٹرنیٹ کا مشہور سرچ انجن گوگل پاکستان کی یوم آزادی کی خوشی میں گرین ہوگیاہے۔چودہ اگست پر اپنے صارفین کی خوشیوں میں شرکت کرتے ہوئے ان کو محظوظ کرنے کے لیے گوگل نے اپنے گوگل کا لینڈنگ پیچ ہی گرین کردیا ہے ، صرف یہی نہیں پاکستان کے جھنڈے پر بنا چاند ستارہ اور لاہور کی یادگار مینار پاکستان بھی مسکرارہاہے۔اور یہ سلسلہ شروع کیا پاکستانیوں نے جنھوں نے گزشتہ دسمبر سے یہ مہم چلائی کہ گوگل پاکستان کی سالگرہ منائے،جس کے لیے گوگل میپ اور یوٹیوب پر رسائی حاصل کی گئی۔ٹوئیٹر اور ای میلز کے ذریعے بھی پاکستانیوں نے اپنی شناخت ظاہر کی اور یوں مختلف اسٹائل میں پاکستان گوگل ڈوڈل پر چمک رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.