تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:38

ایم کیو ایم اسی ہفتے حکومت میں واپس آسکتی ہے،منظور وسان

جنگ نیوز -


کراچی..صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کا کہناہے کہ انھوں نے خواب دیکھا ہے کہ ایم کیو ایم کے لوگ وزیر بن رہے ہی۔مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ میں نے کل پھر خواب دیکھا ہے میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھی ایک بار پھر وزیر بن رہے ہیں ،ایم کیو ایم کی واپسی کی تاریخ کے سوال پر منظور وسان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وزراء کی واپسی عید تک نہیں بلکہ تین چار یا پانچ دن میں ہوسکتی ہے ،منظور وسان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پر تشدد کارروائیوں میں ملوث پچاس افراد گرفتار کئے جن کے قبضے سے دو کلاشنکوف اور انیس ٹی ٹی پستول برآمد ہوئیں، گرفتار افراد کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے جن کی فہرست جاری کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.