تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:38

کراچی کے مسئلے کا پائیدار حل چاہتے ہیں،وزیراعظم

جنگ نیوز -


اسلام آباد…کراچی کے مسئلے کا دیرپا حل ڈھونڈنا چاہتے ہیں اسپیکر قومی اسمبلی مسئلے کے حل کیلئے کمیٹی قائم کریں۔جشن آزادی کے سلسلے میں کنونشن سینٹر اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم نے ملک کو کیا دیا یہ ملک سب کا ہے کوئی ایک لیڈر یارہنما ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھاپاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پوری قوم متحد ہے ،پاک فوج نے جو قربانیاں دی وہ لائق تحسین ہیں، خواتین کو ان کے حقو ق دیئے گئے وہ قومی ترقی میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی اورعدلیہ کی آزادی دیکھنا چاہتی ہے ، اقلیتوں کو ان کے حقوق دیئے گئے انہیں مذہبی و سیاسی آزادی حاصل ہے۔ہم نے اٹھارویں ترمیم کے زریعے صوبوں کو حق دیا ،تعلیم کو شعبہ صوبوں کو دیا،ہم نے ماضی میں سلب کئے گئے حقوق ان علاقوں کے لوگوں کو دئے۔ انہوں نے امید دلاتے ہوئے کہا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بہت جلد عوام کو نجات مل جائیگی۔ان کا کہنا تھاکہ عوام کو سستے داموں اشیاء دینے کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز پر دو ارب روپے کی سبسڈی دی۔ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،سعودی عرب سے اخوت کارشتہ قائم ہے ایران سے تاریخی اور جغرافیائی تعلقات ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت ہمسایہ ملک ہے ہم مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ ہم کشمیری بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی و سفارتی حمائیت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے ملکوں کی داخلی و سلامتی کا احترام کرتے ہیں ،لیکن ہم کسی کی بالادستی قبول نہیں کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.