تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:49

گورنر اوروزیراعلیٰ سندھ کی مزارقائد پر فاتحہ خوانی

جنگ نیوز -


کراچی...ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آزادی کا جشن روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے،آج قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ حکومتی شخصیات اور مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد عابد رانا تھے۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔بعد میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے وزراء اور ارکان اسمبلی کے ساتھ مزار قائد اعظم پر پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر طالبات نے قومی ترانہ گایا۔ بعد میں گورنر اور وزیر اعلیٰ نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں ، قائم مقام ڈی جی رینجرز ، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بھی مزار قائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ پرچم کشائی کی تقریب میں سرکاری حکام کے ساتھ غیر ملکی سفارت کاروں اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں موجود طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ۔بعد میں مزار قائد کو عام شہریوں کے لئے کھول دیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.