14 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:9
بر طا نیہ میں 18انچ چوڑے ،5پونڈوزنی مشروم کی کاشت
جنگ نیوز -
لندن…این جی ٹی…بر طا نوی کا ؤنٹی Staffordshireمیں ایک باغبان نے اپنے با غیچے میں18 انچ چوڑے دیوہیکل مشروم کو کاشت کر کے سب کو حیران کر دیاہے۔ سفید رنگ کا یہ مشروم 5پونڈ وزنی ہے جو ایک نو مولود بچے کے جسمانی وزن کے برابر ہے۔با غبان کا اس منفرد مشروم کے بارے میں کہناہے کہ عام مشروم کے مقابلے میں اس کا سائز اور وزن کئی گنا زیادہ ہے جس نے نہایت تیز رفتاری سے نشوونما کے بعد بڑھ کر ایک فٹ بال کی شکل ا ختیار کر لی۔