14 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:9
کیوبا میں انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول کا آغاز
جنگ نیوز -
ہوانا…این جی ٹی…کیوبا کے دارلحکومتہوانامیں 10ویں انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیاہے۔اس عالمی شہرت یافتہ سرکس فیسٹیول میں دنیا بھر کے15 ممالک کے 110مسخروں اور بازی گر نے حصہ لیا ہے جو اپنی باکمال صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔اس سرکس فیسٹیول کے آغاز کے ساتھ ہی مسخروں اوربازی گر نے اپنی لازوال پر فارمنس سے شائقین کے دل جیت لئے ہیں جو اپنی تما م تر رنگینیوں کے ساتھ ہوانامیں جاری ہے۔