14 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:21
برطانوی وزیراعظم کے ڈرا ئیو ر کی لا پر وائی، گا ڑی پر ڈینٹ پڑ گئے
جنگ نیوز -
لندن…این جی ٹی…بر طا نوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمر ون ایک جا نب ملکی حالا ت کے پر یشان ہیں تو دوسر ی طر ف ان کے ڈرائیو ر نے ان کے لیے نئی پر یشا نی کھڑی کردی ہے ۔ ڈیو ڈ کیمرون جب لندن کے فسا د زدہ علا قے Salfordکادور ہ کر نے پہنچے تو ان کے ڈرائیو ر کی لا پر وائی کے باعث ان کی دو لاکھ پا ؤ نڈ ما لیت کی گا ڑی پر ڈینٹ پڑ گئے ۔کیمر و ن جب تبا ہ شدہ دکا نوں کے مالکا ن سے مل کرگا ڑی میں بیٹھنے کے لیے واپس پلٹے تو ان کے ڈرائیور سے اندا زے کی غلطی کے با عث گہر ے نیلے رنگ کی جیگوار فٹ پا تھ سے ٹکرا گئی اور اس کی سا ئڈ پر گہر ا ڈینٹ پڑگیا جس کی درستگی پر پا نچ ہزار پا ؤنڈ کا خر چہ آ ئے گا ۔ ڈیو ڈکیمر ون کو موقع پر تو اس حا دثے کا علم نہ ہو ا اور وہ گا ڑ ی میں بیٹھ کر روا نہ ہوگئے لیکن 10 Downing پہنچ کر انہوں نے گا ڑی کا یہ حشر دیکھ کر یقینا ً سرپکڑ لیا ہو گا۔