تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:32

بدین میں بارش دوبارہ شروع،ریلیفکیمپوں میں مسائل

جنگ نیوز -


بدین…بدین میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگی۔بارشوں کا یہ سلسلہ ایک روز کے وقفے کے بعد شروع ہوا ہے۔جس کے نتیجے میں ریلیف کیمپوں میں صورتحال مزید بگڑ گئی ہے اور ضلع بھر میں قائم کیے گئے تقریباً 86 ریلیف کیمپوں میں سے بیشترمیں متاثرین کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے،متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں خوراک کی قلت نے پریشان کردیا۔ملکانی شریف میں بارہ سالہ بچہ بارش کے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔گزشتہ روز وزیر اعلٰیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے دورے کے موقع پر اگرچہ چند ایک ریلیف کیمپوں میں سحری اور افطاری کا سامان فراہم کیا گیا تھا تاہم آج اکثرافراد نے بغیر سحری کے ہی روزہ رکھا۔دوسری طرف ملکانی شریف کے قریب گوٹھ حیات خاصخیلی میں بارہ سالہ بچہ بارش کے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ملکانی شریف کے نشیبی علاقوں میں اب بھی چھ سے سات فٹ پانی کھڑا ہے جس کی نکاسی کیلیے تاحال کوئی انتظام نہیں کیاگیا۔ جبکہ جرکس شاخ، شادی لارج واہ اور امام واہ سمیت دیگر نہروں اور درجنوں سیم نالوں میں پڑنے والے شگاف چار روز بعد بھی بند نہیں کیے جاسکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.