تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:32

کشکول توڑنا ہوگا،دیانت اور امانت سے مقام حاصل ہوگا،شہباز شریف

جنگ نیوز -


لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ ایک طرف بھیک کا کشکول ہے اور دوسری طرف نیوکلیئر طاقت، یہ معاملہ آگ اور پانی جیسا ہے۔یا تو کشکول توڑنا ہو گا یا ہم سے ایٹمی قوت چھن جائے گی۔وہ حضوری باغ لاہور میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو رینجرز کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے عالمگیری گیٹ پر پرچم لہرایا، مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی کوششوں اورلاکھوں افراد کی قربانیوں سے الگ وطن ملا۔ آج کا دن علامہ اقبال کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوآج لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بدامنی، دہشت گردی اورکرپشن کاسامنا ہے۔ محنت، دیانت اور امانت سے کھویا ہوا مقام حاصل کرنا ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.