تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:32

میرانشاہ میں مارٹر گولوں سے حملہ ، تین اہلکار شہید

جنگ نیوز -


میرانشاہ…میران شاہ میں ایف سی کیمپ پر نامعلوم سمت سے 5 مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا جسکے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 15 سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے،ذرائع کے مطابق میران شاہ میں ایف سی کیمپ پر صبح آٹھ بجے کے قریب نامعلوم سمت سے 5مارٹر گولے فائر گئے گئے۔ حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 15 سے زائد اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.