تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14

آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی پنجاب ، سندھ اور کشمیر میں بارش کا امکان

جنگ نیوز -


اسلام آباد…آیندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،صوبہ سندھ اور کشمیر میں اکثر مقامات پرتیزہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب،خیبر پختونخوااورشمالی مشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ جب کہ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ، جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 41 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.