14 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:26
جعفر آباد:ڈیرہ الہ یار کے ہوٹل میں دھماکا، تین افراد ہلاک، سترہ زخمی
جنگ نیوز -
جعفر آباد …جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ الہ یار کے ایک ہوٹل میں دھماکا،3افرادہلاک اور 17افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے سے ہوٹل کی عمارت زمین بوس ہوگئی ہے۔2منزلہ عمارت گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے ،ملبے میں دبے افرادکو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔