تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:26

ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات،ہر طرف سبزہلالی پرچموں کی بہار

جنگ نیوز -




کراچی…ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہیں۔سبزہلالی پرچم کی بہاریں،ملی نغموں کی صدائیں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضائیں گونج رہی ہیں۔حیدرآباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ضلع سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں ڈی سی او احمد بخش ناریجو نے پرچم کشائی کی۔جبکہ مختلف مقامات پر جشن آزادی کی رنگارنگ تقریبات جاری ہیں۔لاڑکانہ میں یوم آزادی کی تقریبات پولیس ٹریننگ اسکول گراوٴنڈ میں منعقد کی گئی۔تقریب میں اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو،صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو اور ڈی سی او عبد العلیم لاشاری سمیت دیگر افسران اور شہری شریک ہوئے۔نواب شاہ کیڈی سی او آفس میں یوم آزادی کی تقریبات میں اسکولوں کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے۔بدین میں یوم آزادی کی تقریب کے سلسلے میں ڈی سی او ڈاکٹر کاظم جتوئی نے قومی پرچم لہرایا اورپولیس کے دستوں نے فلیگ مارچ کیا۔سکھرکے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں سنیٹر اسلام الدین شیخ نے قومی پرچم لہرا کر یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کیا۔خیرپور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ناز پائلٹ سیکنڈری اسکول میں منعقد کی گئی ۔جیکب آباد کے ٹاوٴن ہال میں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی اورڈی سی او ساجد جمال ابڑو نے پرچم کشائی کی۔ملتان میں جشن آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔کور ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی تقریب میں شہداء کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔بہاولپور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب صادق ڈین ہائی اسکول گراوٴنڈ میں ہوئی ۔سرگودھا کے جناح ہال میں پرچم کشائی کی گئی تقریب میں پولیس کے دستے نے سلامی بھی پیش کی۔بلوچستان کے ضلع چمن میں یوم آزادی کے موقع پرضلع کمپلکس میں صوبائی وزیر عبد خالق نے پرچم کشائی کی ۔حب میں اسسٹنٹ کمشنر فواد غفار سومرو نے قومی پرچم لہرا کر یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کیا۔نصیرآبادمیں کمشنر نصیرآباد حیدرعلی نے ڈیرہ مرادجمالی اور ڈپٹی کمشنر نصیرناصر نے ڈیرہ الہ یار میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی۔وادی سوات میں جشن آزادی کی سب سے بڑی تقریب تحصیل میونسپل ہال مینگورہ میں ہوئی، پرچم کشائی ،بچوں کی جانب سے ملی نغمے اورٹیبلوز پیش کئے گئے تو شرکاء نے خوب داددی۔کوہاٹ ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں یوم آزادی کی تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی۔مظفرآباد میں صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان نے قومی پرچم لہرا کر جشن آزادی کی تقریب کا افتتاح کیا۔میرپورآزادکشمیر میں کمشنر ڈاکٹر محمودالحسن نے میونسپل کارپوریشن کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی۔گلگت کے تاریخی چنار باغ میں یوم آزادی کی تقریب میں گورنر پیر کرم علی شاہ نے پرچم کشائی کی اور شہدائے یادگار پر پھول چڑھائے ،تقریب میں وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ سمیت اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔کرم ایجنسی کے گورنر ہاوٴس پاراچنار میں یوم آزادی کی تقریبات میں قبائل ، علمائے دین ،امن جرگہ ممبران ، پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاربھی شریک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.