14 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:26
حب:بس کھائی میں گرنے سے 20زائرین جاں بحق
جنگ نیوز -
حب…بلوچستان میں شاہ نورانی سے قمبر شہداد کوٹ جانے والی زائرین کی بس کھائی میں جاگری، حادثے میں 20 افرادجاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ایدھی ذرائع کے مطابق حادثہ حب سے 60 کلومیٹر دور ویرآب کے مقام پر ہوا۔ زائرین کی بس شاہ نورانی سے قمبر شہدادکوٹ جارہی تھی جو گہری کھائی میں جاگری،حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے، مرنے والوں اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے زائرین کا تعلق قمبر شہدادکوٹ سے ہے۔