تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:26

افغان صوبائی گورنر کے گھر پر خودکش حملہ، 19افراد ہلاک

جنگ نیوز -


کابل…افغانستان کے صوبے پروان میں گورنر ہاوٴس پر خودکش حملے میں انیس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے ہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے گورنر پروان عبدالبشیر سالانگی کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بولا۔ گورنر نے فون پر افغان ٹی وی کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 6 ہے جنہوں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی ہیں۔ وزیرداخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق حملے میں 5 پولیس اہلکار سمیت 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 37 زخمی ہیں،گورنر نے بتایا کہ حملہ آور اس وقت گورنرہاوٴس میں گھسے جب وہاں سرکاری اجلاس ہورہا تھا۔گورنر کے مطابق حملہ آور عمارت کیاندر ہیں اور سیکیورٹی اہل کار ان کا مقابلہ کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.