تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:26

بلوچستان کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

جنگ نیوز -


کوئٹہ… وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں صوبے کی علیحدگی یا آزادی کی بات کرنے والے چند ایک عناصر کسی طرح عوام کی نمائندگی نہیں کرتے۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی محض ایک جشن یا تقریب کے طور پر نہیں مناتی بلکہ اسے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینے اور تجدید عہد کا نادر موقع سمجھتی ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کے دن کا تقاضا ہے کہ ہم بحیثیت قوم اپنی کارکردگی پر نظر ڈالیں اور ان خامیوں کو دور کرنے کا عہد کریں جو گذشتہ برسوں کے دوران سامنے آئی ہیں،اپنی خامیوں کو دور کرنے کا عہد کریں انہوں نے کہا کہ یہ بات ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہے کہ ہم نے ایک پرامن جمہوری تحریک کے نتیجے میں آزادی حاصل کی اس کے لئے قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے کارکنوں کی مسلسل جدوجہد لائق تحسین ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.