تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:26

ڈیرہ اللہ یار: بم دھماکے سے ہوٹل زمین بوس، ہلاکتوں کی تعداد11ہوگئی

جنگ نیوز -


جعفرآباد …جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے ایک مقامی ہوٹل میں بم دھماکہ میں 11، افراد ہلاک، 21زخمی ہوگئے۔دھماکہ سے ہوٹل کی دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے بیگ یا تھیلے میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ہوٹل کے اندر رکھ کر ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کردیا جس سے ہوٹل کی دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔دھماکے سے ہوٹل میں بیٹھے ہوئے درجنوں کی تعداد میں لوگ ملبہ کے نیچے دب گئے۔ اب تک لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 11، لاشیں دھماکہ والی جگہ سے نکال لیں ہیں جبکہ مزید لاشیں نکالنے کے لئے کرین کی مدد سے کام شروع کردیا گیا ہے۔ دھماکہ کے بعد شہر میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور فوری طور پر بند ہوگیا۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ایمبولینسز کئی گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں۔ اسپتالوں میں زخمیوں کو کوئی طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تڑپتے رہے بعدازاں انہیں جیکب آباد اور لاڑکانہ کی ہسپتالوں کو منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.