14 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:26
انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارتی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعدسینئر کھلاڑیوں کی شامت آگئی،سابق کھلاڑیوں نے ٹیم میں نیا خون شامل کرنے کامطالبہ کیاہے۔سابق کپتان سوروگنگولی نے بھارتی ٹیم کی شرمناک کارکردگی پرکہاکہ ہارجیت کھیل کاحصہ ہے لیکن مسلسل تین میچ ہارجانا اوربغیرکوئی بڑا اسکور بنائے شکست سے دوچار ہونا تشویش ناک ہے،دھونی الیون زوال کاشکارہوتی نظرآرہی ہے۔سابق کپتان انیل کمبلے نے کہاکہ بھارت کو ٹنڈولکر، ڈریوڈ، لکشمن کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں پرانحصار کرنا ہوگاتاکہ وہ ٹیم کا بوجھ برداشت کرسکیں۔کمبلے نے کہاکہ بھارت کو مستقبل قریب میں ٹاپ پوزیشن پرواپس آنا مشکل لگتاہے۔سابق ٹیسٹ اوپنرارُن لعل نے کہاکہ نے بھارتی ٹیم کو 35سے38سال کی عمر کے کھلاڑیوں کی ضرورت نہیں،بڑھتی عمرکے ساتھ کھلاڑیوں کی نظربھی کمزورہوتی جارہی ہے،ان کے جسم میں پہلے جیسی لچک نہیں رہی،اب نیاٹیلنٹ آزماناہوگا۔ سابق کپتان منصورعلی پٹودی نے کہا کہ حالیہ شکست ڈراوٴنا خواب ہے،لیکن وہ بی سی سی آئی کے رویے میں اب بھی کسی تبدیلی کی امید نہیں ر کھتے۔