14 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:37
کراچی:مکان سے کئی دن پرانی لاشیں برآمد،مرنیوالوں میں دو بچیاں شامل
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایک مکان سے چار لاشیں ملی ہیں ,پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر ایف فائیو مین واقع ایک مکان سے اہل محلہ نے تعفن اٹھنے کی شکایت کی جس پر پولیس مکان کا تالا توڑاندر داخل ہوئی تا مکان مین چار لاشیں موجود تھیں۔ہلاک ہونے والوں میں بات ، بیٹی اور او کی دو نواسیاں شامل ہیں ، جبکہ پولیس کاکہنا ہے کہ اس مکان کا مالک اور ہلاک ہونے والی بچیوں کا بات جہانگیر نامی شخص فرار ہے۔جس کی تلاش جاری ہے ، لاشوں کو پولیس کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ہلاک ہونے والی بچیوں میں سولہ سالہ آمنہ ،اور تیرہ سالہ حنا ہیں ۔