تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:37

بجلی معطل ہونے سے پیپری اور گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی معطل

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے پیپری پمپنگ اسٹیشن پر 12گھنٹے اور گھارو پمپنگ اسٹیشن پر گزشتہ 4روز سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کو 18کروڑ گیلن پانی کی کمی کاسامنا ہے۔واٹر بورڈکے ترجمان کے مطابق پیپری پمپنگ اسٹیشن پر 12گھنٹے سے بجلی معطل ہے جس کی وجہ سے شہر کو7کروڑ گیلن کمی کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب گھارو پمپنگ اسٹیشن پر گزشتہ 4روز سے بجلی معطل ہے۔گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کو 11کروڑ گیلن پانی کمی کا سامنا ہے۔واٹر بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ پانی کی کمی سے بھینس کالونی،لانڈھی،شاہ فیصل کالونی،اختر کالونی،قیوم آباد اور ملحقہ علاقے متاثرہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق کے کے ای ایس سی انتظامیہ کو شکایت کرچکے ہیں لیکن اب تک بجلی بحال نہیں ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.