تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:37

دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑکر دم لیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا

جنگ نیوز -


پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عوام صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑکر ہی دم لیں گے۔ پشاور پولیس لائینزمیں جشن آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہاکہ بہت جلد دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے۔ انہو ں نے کراچی میں کشیدہ صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ کا کہناتھا کہ پشاورمیں قیدیوں کے فرار میں سیکورٹی اہلکاروں کی غفلت شامل تھی اور واقعے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے، جو دو ہفتو ں میں رپورٹ پیش کرے گی۔اس موقع پر سینئر وزیر بشیر احمد بلوراور وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین بھی موجود تھے اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے پرچم کشائی کی۔ تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.