14 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:5
پشاورشہر کے واحد فائیو اسٹار ہوٹل میں پرچم کشائی کی تقریب
جنگ نیوز -
پشاورشہر کے واحد فائیو اسٹار ہوٹل میں پرچم کشائی کی تقریب
پشاور …پشاور میں یوم آزادی کی مناسبت سے شہر کے واحد فائیو اسٹار ہوٹل میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔خیبر روڈ پر واقع فائیو اسٹار ہوٹل میں رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں ہوٹل انتظامیہ اور عام شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جی ایم سردار اکبرنے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر کبوتر اور غبارے فضا میں چھوڑے گئے۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کیساتھ دہشت گردی، بیروزگاری اور دیگر مسائل سے نجات کیلئے بھی دعائیں مانگی گئیں۔