14 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:5
جشن آزادی کے موقع پر لاہور میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں جشن آزادی کے موقعہ پر کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس نے رات بھر شہر کی مختلف سڑکوں پر گشت کیا۔جشن آزادی کے موقع پر لاہور میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے۔ جیل روڈ، لبرٹی مارکیٹ، مین بلیوارڈ گلبرگ، کینال روڈ اور مال روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر پولیس افسران اور موبائل ٹیمیں گشت کرتی رہیں۔ حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔ ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں اور عوامی مقامات پر سادہ لباس میں بھی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔