14 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:29
پشاور میں مسیحی برادری نے پورے جوش و خروش سے یوم آزادی منایا
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور کی مسیحی برادری جشن آزادی پورے قومی جوش و جذبے سے منایا۔ پشاور کے علاقہ گنج میں مسیحی برادری نے یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پربچوں نے ملی نغمے گائے اور ٹیبلو پیش کئے۔ جس کے بعد مسیحی برادری نے مذہبی رسومات ادا کیں۔ اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔