تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:43

لاہور:موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے کا الزام ، کیوی باشندہ زیر حراست

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور میں موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے کے الزام میں نیوزی لینڈ کے باشندے کو پولیس نے تھانے میں بند کر دیا۔پولیس کے مطابق گلبرگ فوارہ چوک میں پاول جارج اپنی اہلیہ کے ہمراہ جا رہا تھا کہ اس کی گاڑی مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار راشد اور زین سے ٹکرا گئی۔ راشد کی ٹانگ فریکچر ہو گئی اور اسے سروسز اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ پولیس نے نیوزی لینڈ کے شہری پاول جارج کوتھانہ غالب مارکیٹ میں بند کر دیا۔ پاول دو ہزار چھ سے پاکستان میں ورک ویزے پر مقیم ہے۔ پاول جارج نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے کسی کو ٹکر نہیں ماری موٹر سائیکل سوار خود ہی توازن کھو جانے سے گر گیا۔ میری گاڑی دیکھی جا سکتی ہے اس پر ٹکر کا کوئی نشان نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.