تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:43

پنجاب میں سرکاری افسران کے لئے50کا انعام اور تعریفی سند

جنگ نیوز -
پنجاب…اعلیٰ کارکردگی پرپہلی مرتبہ سرکاری افسران کیلئے انعامات، پنجاب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے مختلف محکموں کے ترپن افسروں کو پہلی مرتبہ پچاس پچاس ہزار روپے انعام اور تعریفی اسناد دی گئیں۔یہ انعامات وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سول سیکریٹریٹ لاہورمیں ایک تقریب کے دوران دیئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذمہ دار اورمخلص افسران سرکاری ملازمین کے لئے قابل تقلید ہیں۔ محنتی اور قابل افسران کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ایوارڈ حاصل کرنیوالوں میں لاہور، راولپنڈی، ساہیوال، بہاولپور،گوجرانوالا کے کمشنرز، لاہور اور گوجرانوالا کے ڈی سی اوز،پولیس، ہاوٴسنگ، مواصلات،آبپاشی، فنانس اور بلدیات کے محکموں کے افسران بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.