تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:43

پاکپتن: موٹر سائیکلوں میں تصادم ،بچوں سمیت 4جاں بحق

جنگ نیوز -
پاکپتن…رسالپور روڈ پر 3موٹرسائیکلوں میں تصادم،4افرادہلاک ہوگئے۔ پاکپتن میں یوم آزادی کے موقع پر موٹر سائیکل پر کرتب دکھاتا نوجوان دیگر دو موٹر سائیکلوں سے جا ٹکرایا۔ دو بچوں سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ڈی سی او نے ضلع بھر میں ون ویلنگ پر پابندی لگا دی۔رسالپور روڈ پر چک 17 ایس پی کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کرتب دکھا رہا تھا۔ تیز رفتاری کے باعث وہ بے قابو ہو کر دو موٹر سائیکلوں سے جا ٹکرایا۔ حادثے میں کرتب دکھانے والا نوجوان جبکہ پاکپتن کا فیاض اور اس کے دو بیٹے جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو اسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے والا نوجوان لاہور سے آ رہا تھااور وہ نشے کی حالت میں تھا۔ حادثے کے بعد ڈی سی او حیدر اقبال نے ضلع بھر میں ون ویلنگ اور موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے پر پابندی لگا دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.